مستونگ میں دھماکا، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اور پل تباہ ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق پل کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس سے تعمیراتی ڈھانچہ تباہ ہوگیا اور شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑی۔
حکام کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ سفر کے دوران متبادل راستے اختیار کریں تاکہ بند شاہراہ کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔