یمن میں حوثی ملیشیا کی بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر ہلاک
یمن کے صوبوں لحج اور تعز کو ملانے والی اہم شاہراہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے مسافر بسوں اور مال بردار ٹرکوں پر شدید گولہ باری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق حوثی ملیشیا نے حملوں کے دوران شہری گاڑیوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔
فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے اس لرزہ خیز واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نشانہ بننے والی گاڑیوں کا کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یمنی افواج نے حوثی ملیشیا کے اس اقدام کو صریح دہشت گردی اور سنگین جنگی جرم قرار دیا ہے۔