تازہ ترین

پاکستان نے ایشیا زون تھری ویمنز ہینڈبال ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

0

پاکستان کی خواتین ہینڈبال ٹیم نے آئی ایچ ایف ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ میزبان ازبکستان نے ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ ترکمانستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں کرغزستان چوتھے اور تاجکستان پانچویں نمبر پر رہے۔ پاکستان نے ایونٹ کے دوران دو میچوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ابتدائی دونوں مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے 13 اکتوبر کو ترکمانستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا، جس میں اسے 38-19 گولز سے شکست ہوئی۔ 14 اکتوبر کو میزبان ازبکستان کے خلاف دوسرے مقابلے میں پاکستان کو 46-8 گولز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

15 اکتوبر کو پاکستان نے تاجکستان کے خلاف تیسرے میچ میں 36-14 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ اس مقابلے میں پاکستانی کپتان سحرش کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے 17 اکتوبر کو اپنا آخری میچ کرغزستان کے خلاف کھیلا اور 33-23 گولز سے فتح حاصل کی۔ اس میچ میں مصباح کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ یوں پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.