تازہ ترین

بلوچستان کے مسائل سیاسی بنیادوں پر حل کیے جائیں، لیاقت بلوچ

0

بلوچستان کی صورتِ حال اور طویل عرصے سے جاری شورش کے تناظر میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے مسائل پر قومی کانفرنس بلائی جائے اور انہیں سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

لاہور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے تعلیمی مسائل اور صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے مصنوعی وجود نے بلوچستان کے بحرانوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان طویل عرصے سے شورش کی زد میں ہے اور ان کے بقول شورش برپا کرنے والوں کے بیانیے کو علاقائی سطح پر زیادہ تائید مل رہی ہے، جبکہ شورش روکنے والوں کا مؤقف تنہائی کا شکار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی مکالمے اور مشاورت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو صوبے کی صورتِ حال پر قومی کانفرنس بلانی چاہیے تاکہ مختلف فریقوں کو اعتماد میں لے کر قابلِ عمل راستہ نکالا جا سکے۔

لیاقت بلوچ نے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے محبت، ان کا احترام اور ان کی قدر کرنا قومی تقاضا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.