تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

0

خیبرپختونخوا کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں وفاقی کابینہ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کے واقعات اور آئندہ آئینی و انتظامی اقدامات سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری، امیر مقام، سید عمران شاہ، حنیف عباسی، معین وٹو، پرویز خٹک، احد چیمہ، مصطفیٰ کمال، ہارون اختر اور دیگر وفاقی وزرا شریک ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس بھی وزیراعظم اور کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں صوبے میں امن و استحکام کی بحالی، سیکیورٹی صورتحال میں بہتری اور حکومتی امور سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے اہم آئینی اور انتظامی اقدامات پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.