اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹروبس کے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سروس جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
میٹروبس حکام کے مطابق کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس بند ہے، تاہم صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹروبس چلائی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سروس معطل کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے سروس کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔