تازہ ترین

شہباز شریف کی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہییں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی بھی توثیق کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.