تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف جنگ، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں، سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ- بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کامیاب کارروائیوں پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ فخر ہیں، جبکہ آپریشن شعبان کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.