ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے سکول میں تدریسی عمل اور طلبہ کی حاضری کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کھوسہ صحبت پور کا دورہ تعلیمی و تدریسی امور کا جائزہ واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور کے ہمراہ آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صحبت پور کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تعلیمی ماحول تدریسی عمل اساتذہ کرام کی حاضری طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں اور سکول میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے طالبات سے مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد نصاب سے متعلق معلومات اور تدریسی عمل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی

انہوں نے اساتذہ کرام کی حاضری اور تدریسی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا اور اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور مؤثر تدریسی عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں شعبہ تعلیم کی بہتری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نہ صرف طالبات کو نصابی تعلیم دیں بلکہ ان کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع صحبت پور میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور طالبات کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے متعلقہ محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری تدریسی معیار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت بچیاں مستقبل میں ایک بہتر باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں