تازہ ترین

جاپان ایشین گیمز، پاکستانی کھلاڑی مختلف مقابلوں میں میدان میں اتریں گے

0

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں میدان میں اتریں گے، جہاں ہاکی، ٹرائی تھلون، مکسڈ مارشل آرٹس، ٹیبل ٹینس، ووشو اور پیراکی سمیت مختلف مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پول بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ ٹرائی تھلون کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں علی حسن اور مہد صادق لون ایکشن میں ہوں گے، جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلے میں ثنا عارف پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مکسڈ مارشل آرٹس کے مردوں کے 60 کلوگرام ابتدائی راؤنڈ میں عاصم خان کا مقابلہ اردن کے محمود ابابنہ سے ہوگا۔ ٹیبل ٹینس کے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا ایران کے بعد انڈونیشیا سے مقابلہ ہوگا، جبکہ خواتین کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان سنگاپور اور پھر انڈونیشیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

خواتین کے ووشو مقابلوں میں کومل ایمانوئل ایکشن میں ہوں گی۔ مردوں کے 70 کلوگرام مقابلے میں صدام حسین کا مقابلہ جنوبی کوریا کے سی یونگ جانگ سے، جبکہ 75 کلوگرام مقابلے میں زیب حسنین کا مقابلہ تاجکستان کے میرزو دلیر خان سے ہوگا۔

پیراکی کے مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل کے ابتدائی مقابلے میں حمزہ آصف حصہ لیں گے، جبکہ خواتین کے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک کے ابتدائی مقابلے میں مشائل عائشہ حیات ایوب اور حریم ملک پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.