تازہ ترین

پنجگور اور کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد مارے گئے

0

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران بعض دیگر دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.