اسلام آباد: مہنگائی کے دباؤ سے دوچار عوام کو ایک اور مشکل فیصلے کا سامنا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر 2026 سے کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے شہریوں کے سفری اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ موجود ہے۔