تازہ ترین

آئی اے ای اے نے ایران سے معائنہ ٹیموں کو رسائی دینے کا مطالبہ کردیا

0

ویانا: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ ایجنسی کے ساتھ تعاون کا راستہ اختیار کرے، کیونکہ اس سے خطے میں دوبارہ جنگ یا کشیدگی میں اضافے کے خطرات کم کیے جاسکتے ہیں۔

رافائل گروسی نے کہا کہ ایران کے لیے مثبت پیش رفت کا تیز ترین راستہ سنجیدہ مذاکرات اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہے۔

ان کے مطابق ایران کو سکیورٹی اور رازداری سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے معائنہ ٹیموں کو ضروری رسائی فراہم کرنی چاہیے۔

گروسی نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی صورت میں مغربی ممالک بھی اس عمل کی حمایت اور تحفظ کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں، جس سے جنگ کے بجائے سفارتی حل کی طرف پیش رفت ممکن ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مؤثر تعاون نہ صرف ایران کے جوہری معاملے پر پیش رفت میں مدد دے سکتا ہے بلکہ موجودہ علاقائی کشیدگی کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.