تازہ ترین

کراچی`خوفناک آتشزدگی، آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا`ائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف

0

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں بھڑکنے والی شدید آگ نے خطرناک صورت اختیار کرلی، شعلے ساتھ والی عمارت تک پہنچ گئے جبکہ پہلی فیکٹری کا بڑا حصہ منہدم ہونے سے آگ کی شدت میں کچھ کمی آئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ نے دوسری عمارت کو پہلی منزل سے اپنی لپیٹ میں لیا۔ شدید آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا ایک بڑا حصہ گر گیا، جس کے بعد امدادی کارروائی میں مزید احتیاط برتی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہے اور اسے مکمل طور پر بجھانے میں مزید 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ کولنگ کا عمل آئندہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

فائر فائٹرز کو آپریشن کے دوران پانی کی کمی کا سامنا نہیں ہوا اور فوم کے استعمال کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر تقریباً 50 فیصد قابو پایا جاچکا تھا۔

آگ لگنے کی اطلاع دوپہر پونے ایک بجے موصول ہوئی۔ امدادی کارروائی کے دوران دھویں کے باعث 3 افراد کی حالت خراب ہوئی، تاہم دیگر رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.