تازہ ترین

“بجلی کے بل پھر بڑھنے کا خطرہ؟ نیپرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

0

بجلی کے شعبے میں صارفین کے لیے ایک اور اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے نیٹ ورک کے استعمال کے چارجز (UoSC) یکساں کرنے کا فیصلہ جاری کردیا، جس کے تحت اوپن ایکسیز صارفین کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نئے ویری ایبل گرڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ نیپرا نے یہ فیصلہ 7 ستمبر 2026 کو جاری کیا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بولی کے عمل میں حصہ لینے والے صارفین کے لیے ویری ایبل گرڈ چارجز 6.23 روپے سے 19.62 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ اس عمل سے باہر اوپن ایکسیز صارفین کے لیے سٹرینڈڈ کاسٹ سمیت گرڈ چارجز 19.17 روپے سے 32.56 روپے فی یونٹ تک ہوں گے۔

فیصلے میں 11 کے وی کے لیے 8.04 فیصد جبکہ 132 کے وی کے لیے 1.51 فیصد یکساں ترسیلی نقصان بھی منظور کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمام فکسڈ گرڈ چارجز 1 روپے فی کلوواٹ ماہانہ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا کے مطابق اضافی چارجز اوپن ایکسیز صارفین سمیت متعلقہ عام صارفین پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔ وفاقی حکومت کو فیصلے کا گزٹ نوٹیفکیشن 30 دن کے اندر جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا نے تمام ڈسکوز کو آئندہ سال کے لیے فوری طور پر Use of System Charges (UoSC) سے متعلق درخواستیں جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.