اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی پیش رفت پر گفتگو
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور کویت کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔