تازہ ترین

پاکستانی اوپنر امام الحق کو انجری، میچ میں شرکت مشکوک

0

لارڈز: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم کھلاڑی کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا، اوپننگ بیٹر امام الحق فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی میں کھچاؤ کا شکار ہوگئے۔

لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران امام الحق کو بائیں پنڈلی میں اسٹرین محسوس ہوئی، جس کے بعد ان کے اسکینز کرائے گئے۔

اسکینز میں لو گریڈ کاف اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ امام الحق اس وقت پاکستان ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں علاج اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچ کے بقیہ حصے میں امام الحق کی شرکت ان کی صحتیابی اور علاج کے نتائج پر منحصر ہوگی۔ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.