تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سعودی و ترک وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

0

اسلام آباد-نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ ہونے والی اہم سفارتی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی مفادات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا نیا سیکریٹری جنرل متفقہ طور پر منتخب ہونے پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ہونے والے R4 اجلاس سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ فریقین نے آئندہ سفارتی رابطوں اور دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات کا جائزہ لیا جبکہ مسلسل مشاورت اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور پاکستان و ترکیہ کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں دونوں ممالک کے آئندہ سفارتی رابطوں اور اہم engagements کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ R4 اجلاس سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ دونوں جانب سے مسلسل رابطے، باہمی مشاورت اور سفارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب پاکستان خطے کے اہم شراکت دار ممالک کے ساتھ سفارتی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسحاق ڈار کے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے الگ الگ رابطوں میں علاقائی صورتحال اور مشترکہ سفارتی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.