تازہ ترین

دنیا کی پہلی AI مدد سے دماغی سرجری، مریض کی نظر محفوظ AI

0

لندن: طبی دنیا میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں برطانیہ کے یونیورسٹی کالج لندن ہسپتال میں دنیا کی پہلی لائیو AI-assisted دماغی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی، جس کے دوران مصنوعی ذہانت نے سرجنز کو اہم رگوں اور اعصاب کی نشاندہی میں مدد فراہم کی۔

48 سالہ مریض Rhys Hibbert کے پٹیوٹری غدود پر موجود ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی۔ آپریشن کے دوران AI ٹیکنالوجی نے لائیو ویڈیو فیڈ کا مسلسل تجزیہ کیا اور اہم خون کی نالیوں اور اعصاب کو مختلف رنگوں کے ذریعے نمایاں کیا، تاکہ سرجنز انہیں نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھ سکیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق اگر ٹیومر کا علاج سرجری کے ذریعے نہ کیا جاتا تو مریض کی بینائی متاثر ہونے بلکہ اندھا پن کا خطرہ موجود تھا۔

AI کی مدد سے ہونے والا یہ پیچیدہ آپریشن کامیاب رہا اور مریض کی نظر محفوظ رہی۔ سرجری کے بعد Rhys Hibbert صحتیاب ہوئے اور دوبارہ اپنے کام پر واپس آگئے۔

یہ جدید AI ٹیکنالوجی برطانیہ میں تیار کی گئی ہے، جسے سینکڑوں دماغی سرجری کی ویڈیوز سے تربیت دی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی کا مقصد سرجنز کو آپریشن کے دوران انسانی جسم کے انتہائی حساس حصوں کی زیادہ درست نشاندہی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے مستقبل میں پیچیدہ دماغی آپریشنز کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کا طبی شعبے میں استعمال بھی مزید وسیع ہونے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.