خامنہ ای کا معاشی مشکلات کا اعتراف، آبنائے ہرمز پر مفاہمت کی شرط سامنے آگئی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی پابندیوں اور جنگ کے نتیجے میں ملک کو درپیش بڑھتی معاشی مشکلات کا اعتراف کرلیا ہے۔
دوسری جانب تہران نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مفاہمت کا عندیہ دیا ہے، تاہم ایران نے اسے امریکا کی جانب سے اسلام آباد معاہدے کی پاسداری سے مشروط کردیا ہے۔
ادھر اسرائیل نے ایران کے جوہری یا بیلسٹک میزائل پروگرام کی بحالی کی صورت میں دوبارہ حملوں کی دھمکی دی ہے، جبکہ امریکی پابندیوں اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث تہران کو غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔