ایران میں پٹرول کی قلت کا خدشہ، پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
تہران- ایران میں ایندھن کی دستیابی سے متعلق خدشات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، جس کے بعد دارالحکومت تہران کے مختلف پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آنے لگیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں اور بڑھتے ہوئے تجارتی دباؤ کے باعث ایران میں ایندھن کی درآمد اور رسد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کے اندیشے کے پیش نظر شہری معمول سے پہلے اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروا رہے ہیں۔
تہران کے بعض پٹرول اسٹیشنز پر ایسے ڈرائیور بھی قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے جن کی گاڑیوں میں پہلے ہی خاصی مقدار میں ایندھن موجود تھا۔ اضافی پٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کے باعث کئی اسٹیشنز پر معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔