تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لاہور میں سڑک بندش کے خلاف دھرنا

0

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے لاہور میں داخلے کے دوران سڑکوں کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے خود سڑک پر دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے قافلے سے پہلے عام شہریوں کیلئے راستے کھولے جائیں۔

ذرائع اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور آمد کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے روٹ اور مختلف سڑکیں بند کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شدید برہم ہوگئے اور احتجاجاً سڑک پر بیٹھ گئے۔

موقع پر موجود افراد اور پولیس حکام سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ عمران خان کے عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور ان کی وجہ سے عام شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے دوٹوک انداز میں کہا کہ ان کے قافلے سے پہلے عام عوام کیلئے راستہ کھولا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک عوام کیلئے راستے مکمل طور پر بحال نہیں کیے جاتے، وہ وہیں دھرنے پر بیٹھے رہیں گے اور پہلے عام شہریوں کی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.