تازہ ترین

انڈونیشین نیوی چیف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

0

راولپنڈی: انڈونیشین نیوی کے چیف ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ عسکری تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی شعبے میں شراکت داری اور مشترکہ عسکری مشقوں کے انعقاد میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو بالخصوص دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.