تازہ ترین

ہیڈن پینیٹئر کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

0

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹئر کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شبہ ہے کہ ان کی موت فینٹینائل سے آلودہ آکسی کوڈون کی گولی استعمال کرنے کے باعث ہوئی ہو سکتی ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی طے نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ لاس اینجلس میں ایک شخص سے بلیک مارکیٹ کی نسخے والی ادویات حاصل کرتی تھیں، جن میں آکسی کوڈون بھی شامل تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ہیڈن نے موت سے ایک روز قبل لاس اینجلس سے ساؤتھ کیرولائنا جاتے ہوئے دورانِ پرواز بھی چند ادویات استعمال کی تھیں۔

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ موت کی صبح اداکارہ نے آکسی کوڈون کی ایک گولی لی، جو ممکنہ طور پر فینٹینائل سے آلودہ تھی اور یہی ان کی موت کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔

امریکی ادارہ ڈی ای اے اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مبینہ طور پر جان لیوا گولی کہاں سے حاصل کی گئی اور اسے اداکارہ تک کس نے پہنچایا۔

حکام کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں اور فی الحال ہیڈن پینیٹئر کی موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.