تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، KSE-100 انڈیکس 180 ہزار کی سطح سے تجاوز کرگیا

0

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس نے دوبارہ 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح حاصل کرلی۔

کاروبار کے آغاز پر KSE-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 180,863 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یہ پیش رفت ایک روز قبل کی شدید مندی کے بعد سامنے آئی، جب KSE-100 انڈیکس 1,463 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 179,846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا اور اہم حصص میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق انڈیکس نے بعد ازاں 180 ہزار پوائنٹس کی سطح کے آس پاس کاروبار جاری رکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.