تازہ ترین

بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا،غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح

0

نئی دہلی: بھارت کو معاشی میدان میں ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے اور عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کی اطلاعات نے بھارتی معیشت اور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

عالمی مالیاتی جریدے کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مسلسل کم ہورہی ہے، جبکہ متعدد غیر ملکی اداروں نے بھارتی کمپنیوں میں اپنی سرمایہ کاری محدود کردی ہے۔ بعض سرمایہ کاروں نے اپنی سرمایہ کاری مکمل طور پر واپس بھی لے لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کی اہم وجوہات میں سرمایہ کاری پر کم منافع شامل ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھارت میں محدود مواقع بھی عالمی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ایک حالیہ بینکنگ سروے میں بھی بھارت کو ایشیا کی کم پسندیدہ مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سرمایہ کاری میں کمی بھارتی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ سرمایہ کاروں کے بدلتے ہوئے رجحان سے بھارت کے کاروباری ماحول اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی نے ان دعوؤں پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کی کم ہوتی دلچسپی بھارتی معیشت پر بڑھتے دباؤ کی نشاندہی کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.