تازہ ترین

ڈیجیٹل مالیات کے عالمی نظام کیلئے مشترکہ ضابطہ سازی ضروری ہے: بلال بن صاقب

اسلام آباد: پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن صاقب نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ نسل کے عالمی مالیاتی نظام کی نگرانی کیلئے ضروری ضابطہ جاتی اور ادارہ جاتی ڈھانچے مشترکہ طور پر تشکیل دیں۔…

انگلینڈ سے وائٹ واش، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو رینکنگ میں بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے، قومی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد مزید پیچھے چلی گئی جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ درجہ بندی میں گرین کیپس آخری نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔…

پاکستان اور افریقی ممالک کا بڑا معاشی قدم، تجارت 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان اور افریقی ممالک نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان افریقا اقتصادی کونسل قائم کردی، جس کا مقصد 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 15 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اور افریقی ممالک…

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ، علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے سعودی عرب کی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حالیہ حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور سعودی قیادت و عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی…

بلوچستان کے 2 نوجوانوں کی عالمی فتح، پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کردیا

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے 2 نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت لیے۔ بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے آغا طلال حیدر اور نصیب…

شاہرگ کان حادثہ، 4 کانکن جاں بحق، مزید کانکنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری

شاہرگ: شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان نمبر 151 میں اچانک زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے کا شدید حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جبکہ کان کے اندر پھنسے مزید 3 کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو…

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی مذاکرات کا تیسرا دور مؤخر

لاہور: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا تیسرا دور ایک روز کیلئے مؤخر کردیا گیا۔ حکومت نے مزید مشاورت کیلئے جماعت اسلامی سے ایک دن کی مہلت طلب کی ہے، جس کے بعد مذاکرات اب منگل کو ہوں گے۔ وفاقی وزیر…

حبکو کنڈ کے قریب کشتی حادثہ، 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 ریسکیو

گڈانی: حبکو کنڈ کے ساحل کے قریب کھلے سمندر میں تیز لہروں کے باعث مچھلی کے شکار کیلئے جانے والی کشتی اچانک الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال…

حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد یمن میں 76 ہزار افراد بے گھر

صنعا: یمن میں حکومتی فورسز اور ایران کے اتحادی حوثیوں کے درمیان جاری لڑائی میں شدت کے باعث بے گھری کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد سے یمن میں کم از کم 76…

پٹرول مہنگا`حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے ماہانہ مالی امداد کا منصوبہ

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو براہِ راست مالی ریلیف دینے کی تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر ہر موٹر سائیکل سوار کو تین ماہ تک ماہانہ 2 ہزار روپے فراہم کرنے کی تجویز…