تازہ ترین

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بحث، شومر کی ٹرمپ اور ری پبلکن ارکان پر تنقید

0

ایران کے خلاف جاری جنگ کی طوالت نے امریکی سینیٹ میں ایک بار پھر سیاسی بحث کو نمایاں کردیا، جہاں اقلیتی رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ مؤقف کو بنیاد بناتے ہوئے جنگ کے جاری رہنے پر تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چک شومر نے ٹرمپ کے اس سابقہ مؤقف کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ جنگ چار سے پانچ ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
شومر کے مطابق تنازع اب آٹھویں ماہ میں داخل ہوچکا ہے اور اس جنگ کی قیمت امریکی عوام اور امریکی فوجی ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ میں ری پبلکن ارکان کو تنازع ختم کرنے کے لیے ووٹنگ کا موقع ملا، تاہم ان ارکان نے جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔
چک شومر نے ری پبلکن سینیٹرز کے مؤقف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے فیصلے میں شریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.