تازہ ترین

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت پر متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ مؤخر، معاملہ اے پی سی میں جائے گا

0

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے معاملہ آل پارٹیز کانفرنس میں زیر بحث لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مختلف آرا سامنے آئیں۔ اجلاس میں جے یو آئی کے بعض رہنماؤں نے انتخابی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام میں بہتری اور مختلف نکات پر نظرثانی کی گنجائش موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سمیت بعض اپوزیشن رہنماؤں نے نئی اصلاحات کے بجائے موجودہ انتخابی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ جب موجودہ قوانین پر ہی عمل درآمد نہیں ہو رہا تو نئی اصلاحات کا کیا فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے نامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس مقصد کے لیے دو رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا اور جے یو آئی کے ایک سینیٹر شامل ہیں۔

ذیلی کمیٹی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل اپنی سفارشات مرتب کرے گی، جنہیں اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.