تازہ ترین

قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال اور میزئی اڈہ دھرنے پر اعلیٰ سطحی اجلاس

0

قلعہ عبداللہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی زیر صدارت ضلع قلعہ عبداللہ کی امن و امان کی صورتحال اور میزئی اڈہ کے مقام پر جاری دھرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی مسائل اور دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس جنگل پیر علیزئی میں ہوا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی اسفندیار کاکڑ، کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری، ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ سول اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع قلعہ عبداللہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور میزئی اڈہ کے مقام پر جاری دھرنے کے شرکاء کے مطالبات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ معاملات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.