تازہ ترین

یوکرین کا روس میں اوزون کے لاجسٹکس مرکز پر دوبارہ ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی

0

ماسکو: یوکرین نے روس کے جنوبی علاقے میں آن لائن خریداری کی معروف کمپنی اوزون کے لاجسٹکس مرکز کو ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ کمپنی انتظامیہ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ روس کے علاقے اڈیگےسک میں واقع اوزون کے لاجسٹکس مرکز پر کیا گیا۔ یہ اس مرکز پر دوسرا ڈرون حملہ ہے، جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین گزشتہ جولائی سے روسی کمپنی اوزون اور اس کی حریف کمپنی وائلڈ بیریز کے متعدد بڑے گوداموں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

اوزون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مرکز میں موجود تمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد کمپنی نے متاثرہ مرکز میں فروخت کنندگان کی اشیا کی وصولی عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے آرڈرز منسوخ کیے جائیں گے جن کی ترسیل دوسرے مراکز کے ذریعے ممکن نہیں ہوگی۔

کمپنی نے گزشتہ ہفتے جاری کردہ اپنی مالیاتی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس کی 11 تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں تقریباً 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.