سارہ خان نے فلک شبیر کا موازنہ ڈرامے کے کردار ابوبکر سے کردیا
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کا مقبول ڈرامے کے کردار ابوبکر سے موازنہ کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
سارہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے زندگی میں پرسکون رہنا سیکھا ہے۔ ان کے مطابق وہ پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہوجاتی تھیں، تاہم اب ان کی شخصیت میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔
گفتگو کے دوران ندا یاسر نے ڈرامے کے کردار ابوبکر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلک شبیر بھی حقیقی زندگی میں ابوبکر جیسے ہیں۔
اس پر سارہ خان نے مسکراتے ہوئے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ’’فلک تو ابوبکر کے بھی ابو ہیں۔‘‘