تازہ ترین

سوات اور ملحقہ علاقوں میں 4.6 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

0

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوف کے عالم میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.