بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز خضدار کے شمال مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، خاران، مستونگ، خضدار، قلات اور دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان کا وسیع علاقہ زلزلے کے خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ یہ خطہ مختلف ارضیاتی پلیٹوں کی سرحدوں اور فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے۔ ماضی میں بھی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زلزلے آتے رہے ہیں، جن میں بعض واقعات کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔