تازہ ترین

بلوچ نوجوان گل شیر کا سیکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر،نوجوانوں کو پُرامن رہنے کی اپیل

0

بلوچستان میں گل شیر نامی نوجوان نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ اسے روزگار کا جھانسہ دے کر تنظیم کے کیمپ میں لے جایا گیا، جہاں شمولیت سے انکار پر دھمکیاں دی گئیں۔

پریس کانفرنس میں گل شیر نے بتایا کہ اسے روزگار کی پیشکش کے ذریعے بی ایل اے کے کیمپ تک پہنچایا گیا۔ اس کے مطابق تنظیم میں شامل ہونے سے انکار کرنے پر اسے دھمکیاں دی گئیں، جس کے بعد اس نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے اور قومی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

گل شیر نے کہا کہ اس کے خیال میں کالعدم تنظیمیں بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کرکے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اس نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی تنظیموں کے جھانسے میں نہ آئیں اور پُرامن زندگی گزاریں۔

پریس کانفرنس میں گل شیر نے کالعدم تنظیموں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد سے دور رہیں اور اپنی زندگیوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیے وقف کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.