قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس 11 بجے ہوگا
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کو پارلیمنٹ لاجز منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، جس کے بعد انہیں پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ارکان قومی اسمبلی آئندہ اجلاسوں میں بھی شرکت کرسکیں گے۔ ان کی اجلاسوں میں شرکت کے لیے متعلقہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔