کوئٹہ کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات و نشریات، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
شہداء کے اہل خانہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔
پاک فوج اور قوم نے دونوں افسران کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔