اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے زخمی افراد، بالخصوص چھ پاکستانی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔