خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔