روس اور یوکرین توانائی جنگ بندی پر متفق ہوگئے، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین توانائی سے متعلق جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں اور اس کا نفاذ فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی جنگ بندی نافذ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں۔
امریکی صدر کے اس دعوے پر روس اور یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے معاہدے کی تصدیق بھی تاحال نہیں کی گئی۔