تازہ ترین

دعا ہے پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتے، راشد لطیف

0

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فائنل میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تو اعزاز ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ایشین گیمز 2026 میں کل پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ ہے میں دعا گو ہوں کہ پاکستان ٹیم کل گولڈ میڈل لے کر آئے۔

سابق کپتان نے کہا کہ انڈیا کی ٹی 20 ٹیم بہت اچھی ہے ہمارا ریکارڈ ان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے میں اچھا نہیں ہے لیکن جہاں میچ کھیلا جارہا ہے وہاں کی وکٹ اور ٹاس پر منحصر ہے کہ پہلے بیٹنگ کون کرتا ہے اور پھر ہدف کا تعاقب کون کرتا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے چانسز زیادہ لگ رہے ہیں اور اگر کل جیت گئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس، ایشین گیمز میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں جاتا لیکن کچھ ایونٹس یادگار بن جاتے ہیں، ہاکی ٹیم سے امید تھی لیکن وہ کل بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گئے، ارشد ندیم بھی گولڈ نہیں جیت سکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ سے امید ہے اور دعا ہے کہ انشا اللہ کل پاکستانی ٹیم گولڈ میڈل لے کر وطن پہنچے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.