تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں لیکن بورڈ میں عہدہ لینے کا ارادہ نہیں، شعیب اختر

0

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نہ تو ان سے اس حوالے سے کوئی میٹنگ ہوئی ہے اور نہ ہی وہ بورڈ میں کسی عہدے کے خواہش مند ہیں۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ ان دنوں ہیوسٹن میں موجود ہیں اور چیف سلیکٹر بننے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ میری کوئی میٹنگ ہوئی ہے اور نہ ہی میں بالکل بھی اس عہدے میں دلچسپی رکھتا ہوں، میں ایسی خبریں سن رہا ہوں کہ بڑا عہدہ لے رہا ہوں اور پیسے مانگ لیے ہیں، یہ سب فیک ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی عہدہ لینے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.