تازہ ترین

اٹلی کے اسکولوں میں برقعہ اور نقاب پر پابندی لگانے کا اعلان

0

 اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسکولوں میں طالبات کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی لگانے اور فی کلاسوں پر غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جورجیا میلونی نے اپنی قوم پرست قدامت پسند جماعت برادرز آف اٹلی کے یوتھ ونگ کے اجتماع میں یہ بھی اعلان کیا کہ غیر ملکی طلبہ کے والدین کیلیے اطالوی زبان کے اسباق لازمی ہوں گے جو اسکول سسٹم میں ضم ہونے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نزدیک جو بھی اٹلی آتا ہے اور یہاں اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے اسے ہماری زبان سیکھنی چاہیے، ہماری ثقافت کو سمجھنا چاہیے اور ہمارے قوانین کا احترام کرنا چاہیے، ان کا خیرمقدم کرنے کا یہی واحد سنجیدہ طریقہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.