اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا، جس میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مختلف طبی امور کا جائزہ لیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق طبی ٹیم میں پمز اسپتال اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری طبی آلات شامل تھے، جبکہ ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ دیگر ضروری طبی جانچ بھی کی گئی۔ طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
تاحال طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ یا نتائج سرکاری طور پر جاری نہیں کیے گئے۔