تازہ ترین

شرائط پوری ہونے تک امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں، ایران کا دوٹوک اعلان

0

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر ایک بار پھر اپنا سخت مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تہران کی مقرر کردہ شرائط پوری نہیں ہوتیں، واشنگٹن کے ساتھ کسی نئے مذاکرات کا امکان نہیں۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ امریکی بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کرچکا ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران کی شرائط پوری ہونے سے قبل امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی، جبکہ تہران کسی نئے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران جلد معاہدے کے لیے بے چین ہوگا۔

ایرانی حکام نے امریکی صدر کے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی بات چیت کے لیے پہلے طے شدہ مفاہمتی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد ضروری ہوگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی امریکا سے اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا معاہدے میں واپس آتا ہے تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.