انگلینڈ سے وائٹ واش، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو رینکنگ میں بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے، قومی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد مزید پیچھے چلی گئی جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ درجہ بندی میں گرین کیپس آخری نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آسٹریلیا پہلے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ بنگلادیش چھٹے جبکہ سری لنکا ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ایک درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔ انگلش ٹیم نے 130 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو اس کی اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ پوزیشن پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔