تازہ ترین

ڈی این اے کا نیا ورژن، 8 حروف پر مشتمل جینیاتی نظام تیار

0

سائنسدانوں نے ڈی این اے کے روایتی چار بنیادی حروف اے، ٹی، سی اور جی کی تعداد بڑھا کر آٹھ حروف پر مشتمل نیا جینیاتی نظام تیار کرلیا ہے، جسے حیاتیاتی تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے ثابت کیا کہ خلیے میں موجود ایک مخصوص خامرہ اس نئے جینیاتی نظام کو درست انداز میں پڑھ سکتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ پیش رفت مصنوعی حیاتیات اور جینیاتی انجینئرنگ کے شعبوں میں نئے امکانات پیدا کرسکتی ہے۔ مستقبل میں اس نظام کو نئی حیاتیاتی ساختوں اور جینیاتی تجربات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.