تازہ ترین

27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، سہیل آفریدی

0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب بھرپور مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اسے انقلاب کا دن قرار دیا ہے اور کارکنوں و عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے متحد ہوکر نکلیں۔

بٹگرام میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو جوش و جذبے کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور یہ دن انقلاب کا دن ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 27 ستمبر کو بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام نکلے تو کسی میں گولی چلانے کی جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود مارچ کی قیادت کریں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اب غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، آئین اور قانون کے مطابق پُرامن لیکن بھرپور احتجاج کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو اپنی تاریخ اور تقدیر دونوں بدلیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الائی کو ضلع کا درجہ دینے اور بٹگرام کے لیے 2 ارب روپے کے اضافی ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ ریجن کے لیے 200 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکیج پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے، جبکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.