تازہ ترین

نوجوان تعلیم اور ہنر کے ساتھ تجزیاتی صلاحیتوں پر توجہ دیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

0

راولپنڈی- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال سے دوچار دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ موجودہ ماحول میں حقائق پر مبنی تجزیہ انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے شاندار تجربات کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہتے ہوئے پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مواقع کی بھی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.