تازہ ترین

بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں 19 افسران کی بھرتی میرٹ پر ہوئی: شاہد رند

0

کوئٹہ: معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں 19 افسران کی بھرتی مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور اس عمل میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا گیا۔

ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روز اول سے واضح کر رکھا ہے کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہوں گی اور نوجوانوں کو ان کا حق صرف میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں حالیہ تقرریاں اسی پالیسی کا تسلسل ہیں۔ ان بھرتیوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے آبائی ضلع سے ایک بھی امیدوار کامیاب نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھرتی کے عمل میں سیاسی یا انتظامی مداخلت نہیں ہوئی۔

شاہد رند نے کہا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو محض سرکاری ملازمتیں فراہم کرنا نہیں بلکہ ایسا شفاف نظام قائم کرنا ہے جہاں ہر نوجوان کو قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا مساوی موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر ہونے والی بھرتیاں اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ نوجوانوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی بحال کریں گی۔ حکومت بلوچستان میرٹوکریسی، شفافیت اور گڈ گورننس کے اصولوں پر قائم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.